خدا ترس اماراتی خاندان کو بھکاری پر مہربانی کرنے کا اُلٹا صلہ مل گیا

دُبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک خاندان کو اس کی انسانی ہمدردی کا اُلٹاصلہ مل گیا . جس بھکاری کا وہ بہت زیادہ خیال رکھتے تھے اور اسے ضرورت کی اشیاء فراہم کرتے تھے، اسی نے اس گھرانے کی کم سن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا . اماراتی اخبار البیان کے مطابق راس الخیمہ میں مقیم ایک خاندان علاقے میں موجود ایک بھکاری پر بہت زیادہ مہربانی کرتا تھا. یہ بھکاری اکثر اپنی ضروریات پوری کروانے کی خاطر ان کے مکان پر آ جاتا تھا.

ایک روز جب اس گھرانے کی سربراہ خاتون شاپنگ کے لیے گئی ہوئی تھی، اسی دوران یہ بھکاری خیرات مانگنے آیا. جب اسے پتا چلا کہ گھر پر کوئی نہیں ہے تو وہ زبردستی اس گھر میں داخل ہو گیا. اور گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس لڑکی کی حالت خراب ہو گئی. یہ شیطان صفت بھکاری کم سن لڑکی سے اپنی جنسی ہوس پوری کر رہا تھا جب لڑکی کی چھوٹی بہنوں نے یہ شرمناک منظر دیکھ کر شور مچا دیا اور گھر سے نکل کر راہگیروں کو مطلع کر دیا

. اس دوران بھکاری جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے علاقے میں لگے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھکاری کی شناخت کرنے کے بعد اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا. جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی. عدالت نے بھکاری کو اس کے گھناؤنے جُرم کی بناء پر عمر قید کی سزا سُنا دی. جبکہ گھر میں زبردستی داخل ہونے پر بھی تین ماہ قید کی سزا کے علاوہ بھیک مانگنے کی خلاف قانون حرکت پر5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے. غیر ملکی بھکاری کو سزا کی مُدت پوری ہونے کے فوراً بعد مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading