
احمد آباد: گجرات کے احمدآباد شہر میں جمعہ کو صبح ایک خالی فلیٹ میں چار بچوں سمیت ایک ہی پریوار کے چھ لوگوں کی لاشیں چھت سے پھانسی سے لٹکتی ملی ہیں ۔ وٹوا جی آئی ڈی سی پولیس تھانے کے انسپکٹر ڈی آر گوئل نے بتایا کی دو بھایئوں امریش پٹیل (42) اور گورنگ پٹیل (40) اور ان کے چار بچوں کی لاشیں وٹوا جی آئی ڈی سی علاقے میں خالی پڑے فلیٹ سے ملی ہیں یہ فلیٹ اسی پریوار کا ہے ۔
تھانہ انسپکٹر کے مطابق دونوں بھائی شہر کی دوسری جگہ پر رہتے تھے ۔ افسر نے بتایا ،17جون کو یہ دونوں بھائی اپنے بچوں کے ساتھ نکلے تھے اور اپنی بیویوںسے کہا تھا کہ وہ باہر گھومنے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا ، جب یہ سبھی بدھ کی رات میں بھی نہیں واپس آئے تو دونوں کی بیویاں اس خالی پڑے فلیٹ میں گئیں ۔ فلیٹ اندر سے بند تھا، جس کے بعد دونوں نے آدھی رات کو پولیس سے رابطہ کیا ۔ افسر نے بتایا کہ ایسا شک ہے کہ دونوں آدمیوں نے بچوں کو بے ہوشی والی دوا ملاکھانا کھلا دیا ہو گا اور خود کو پھانسی لگانے سے پہلے بچوں کو ماردیا ہوگا ۔
پولیس نے دو آدمیوں کی لاشیں ڈرائینگ روم سے ،دو لڑکیوں -کرتی(9) اور سانوی (7)کی لاشیں رسوئی گھر سے اور 12سالہ دو لڑکے میور اور دھرو کی لاشیں بیڈ روم سے برآمد کی ہیں ۔ ان سبھی کی لاشیں پھانسی سے لٹکتی ہوئی ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے.