پٹنہ ۔10۔جولائی ۔بہار سے ایک مرتبہ پھر سے انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعی سامنے آیا ہے۔ معاملہ بھوجپور ضلع سے جڑا ہوا ہے جہاں 7 سال کی بچی کے ساتھ مندر جیسے پاک مقام پر ریپ کی گھنونی حرکت کو انجام دیا گیا۔ ریپ کا الزام 65 سال کے بزرگ پر لگا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس پورے واقعے کو ایک شخص نے اپنے موبائل سے شوٹ کرنے کے بعد ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر کردیا۔
بھوجپور ضلع کے سندیش تھانہ علاقے کے پنڈرا گاؤں میں ہوئے اس واقعے سے علاقے کے لوگ بھی حیران ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹافی کا لالچ دیکر دوسری کلاس میں پڑھنے والی لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی اس واردات کو انجام دیا گیا۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بچی گھر کے برامدے میں کھیل رہی تھی تبھی اسی گاؤں کے کسی مندر میں لے جاکر بزرگ آدمی نے اس کا ریپ کیا۔۔