حیدرآباد: ٹولی چوکی زیر تعمیر برج کا کرین گر پڑا، کرین چلانے والا ہلاک، ایک مزدور زخمی

حیدرآباد: ٹولی چوکی زیر تعمیر برج کا کرین گر پڑا، کرین چلانے والا ہلاک، ایک مزدور زخمی

حیدرآباد: ٹولی چوکی کازیر تعمیر برج آج گر پڑا۔ ایک حادثہ میں ایک ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جس کی وجہ سے ٹولی چوکی او راس کے اطراف ٹرافک متاثر ہوئی۔ ساکشی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ کرین پر بھاری وزن ہونے کی وجہ سے کرین گرپڑا۔ کرین تعمیری اشیاء اٹھانے کا کام کررہا تھا۔اس حادثہ میں کرین چلانے والا ہلاک ہوگیا۔ جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹرافک پولیس نے ٹوئٹر پر ٹرافک ہدایت جاری کی۔ محکمہ ٹرافک پولیس نے ٹرافک اژدہام کی وجہ سے عوام سے دوسرا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading