حیدرآباد: لنگر ہاوز پولس اسٹیشن حدود کے تحت قادرباغ میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان جوڑے کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ سید نثار الدین (26) سوریا پیٹ اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر تھے اور ان کی اہلیہ ام سائمہ (22) دکن میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ تھیں۔

یہ جوڑا شہر کے قادر باغ میں مقیم تھا۔ کل رات ان دونوں کی الکٹرک شاک کے نتیجے میں موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتاہے کہ باتھ روم کے گیزر میں برقی رو دوڑ جانے کی وجہہ شوہر بیوی میں سے کسی ایک کو برقی شاک لگا اور بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی جھلس کر فوت ہوگیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
In a tragic incident a newly married Doctor couple died of electrocution at their flat in Khaderbagh under Langerhouz ps limits in #Hyderabad.#electrocution #DoctorCouple pic.twitter.com/u8hiUbznud
— Surya Reddy (@jsuryareddy) October 21, 2022
نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔ ان دونوں کی 20 اگست کو شادی ہوئی تھی۔ نئے دلہا دلہن کی موت سے دونوں خاندانوں پر غمکا پہاڑ پڑا۔ڈاکٹر سائمہ کا تعلق جگتیال سے ہے جو جماعت

اسلامی کے سابق رکن محترمہ سعادت باجی مرحومہ کی نواسی تھیں۔ڈاکٹر نثار الدین ایم ڈی سائکیاٹرک کا تعلق ایس آئی او سے تھا اور ڈاکٹر سائمہ بھی جی آئی او کی سیکریٹری تھیں۔