حیدرآباد:گھر والے رشتہ سے ناراض، عاشق جوڑے کا انتہائی اقدام

حیدرآباد: چندا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک عاشق جوڑے نے ایک لاج میں انتہائی اقدام کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے گھر والے ان کے رشتہ کے خلاف تھے۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندا نگر سب انسپکٹر بھاسکر راؤ نے بتایا کہ متوفی 25/ سالہ موہن نائک جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے اور متوفیہ 21/ سالہ سوانالتا جو بی ٹیک کی طالبہ ہے۔ وہ دونوں آپس میں ایک دوسرے سے بیحد محبت کرتے تھے۔

ہمیں شک ہے کہ ان کے گھر والے ان کے اس رشتہ سے ناراض تھے کیونکہ وہ دونوں الگ ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہی ان کے انتہائی اقدام کی اہم وجہ ہے۔ بھاسکر راؤ نے بتایا کہ یہاں کوئی خودکش نوٹ دستیاب نہیں ہوا۔ پولیس نے مشتبہ موت کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا۔
Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading