حملہ ختم کر دیں گے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: روسی صدر پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو بتایا ہے کہ روس یوکرین میں اپنا فوجی آپریشن اس وقت ختم کرے گا جب یوکرین لڑنا بند کر دے گا اور ماسکو کے مطالبات مان لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ روس دعویٰ کرتا ہے کہ یوکرین پر اس کا حملہ ایک خصوصی فوجی آپریشن ہے، جس کا مقصد یوکرین میں جاری ’فوجی سرگرمیوں‘ کو ختم کرنا ہے۔

کریملن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روسی صدر نے رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفونک بات چیت میں یہ بھی کہا کہ یوکرین کے مذاکرات کار مزید مثبت انداز اپنائیں۔دوسری جانب رجب طیب اردوغان کے دفتر نے کہا کہ ترک صدر نے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading