انڈین میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولبہاس نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے روس سے جاری تنازع میں مداخلت کرکے اسے روکنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلیبا نے ٹیلیویژن خطاب میں عام انڈین شہریوں کو یوکرین کی حمایت کرنے کا بھی کہا ہے۔
*یوکرین کی مودی سے مداخلت کی اپیل ’پوتن سے بات کریں اور انھیں سمجھائیں کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں‘*
https://t.co/pZErirnNFl pic.twitter.com/59yFPzzIoQ
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) March 6, 2022
دوسرے ممالک کی حمایت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کولیبا نے کہا ’ہم وزیراعظم مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صدر پوتن سے بات کریں اور انھیں سمجھائیں کہ یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔‘
رپورٹ میں وزیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انڈیا یوکرین کی زرعی مصنوعات کے سب سے بڑے خریدداروں میں سے ایک ہے اور اگر یہ جنگ جاری رہی تو ہمارے لیے نئی فصلوں کی کاشت مشکل ہو جائے گی۔