حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ السدیس کو کرونا ویکسین کا پہلا ٹیکا لگا دیا گیا

الشیخ السدیس کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں کرونا ویکسین شاٹ لگوا رہے ہیں

العربیہ ڈاٹ نیٹ. حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کرونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا ہے۔ حرمین شریفین ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں انہیں پہلا انجیکشن لگایا ہے۔ اس موقع پر کرونا ویکسین سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر دلشاد علی عباس بھی موجود تھے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت صحت کے عملے کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے اس ملک کے شہریوں اور اس میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کا مفت انتظام کیا ہے‘۔ ’یہ بات بذات خود اس چیز کی علامت ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت صحت عامہ کو کس قدر ترجیح دے رہی ہے‘۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading