حج 2024کے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع,خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑاورخدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی اطلاع

اناندیڑ۴دسمبر (حیدر علی):حج 2024کے فارم بھرنے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 20دسمبر تک رہے گا۔ خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کے ذمہ داران کے مطابق فارم بھرنے کے لئے جو دستاویزات درکار ہیں۔ جن میں پاسپورٹ کی زیر اکس کاپی جو درخواست فارم بھرنے کی تاریخ ختم ہونے سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور جس کی مدت 31-01-2025تک ضرور ہو، بینک پاس بک کی زیراکس کاپی یا کینسل چیک ،دو پاسپورٹ سائز فوٹو (3.5×3.5cmسفید بیک گراﺅنڈ والی)،آدھار کارڈ، پین کارڈ، بلڈ گروپ،کووڈ ویکسین سرٹیفکٹ

اورعازمین جس شخص کو وارث بنانا چاہتے ہیں اس کا پورا نام ، پتہ، فون نمبر اور آپ سے اس کا رشتے کا تذکرہ ، شامل ہےں۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ہر سال ضرورت کے تحت تاریخ میں توسیع کی جاتی رہی ہے ۔لیکن اس سال ایسا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔اس لیے اس سال حج پر جانے کی خواہش رکھنے والے عازمین حج درخواست فارم بھرنے میں عجلت سے کام لیں۔خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی مفت فارم بھرنے کی سہولت دی جاری ہے۔

عازمین اپنے فارم بھرنے کے لئے خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔یا پھر اس نمبر پر,7588237052, 9405383180 اس کے علاوہ خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر ایان ٹاﺅر نزد قیوم کامپلیکس ، دیگلور ناکہ ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کے برانچ آفس زوم کمپیوٹر ، روبرو مسجد ھدیٰ راج کارنر ناندیڑ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔یا پھر ان نمبرات پر9970799786, 8237199786,9975598785 ,9823333875رابطہ قائم کریں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading