ناندیڑ:17 نومبر (حیدر علی):حج2019کی درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔حج فارم جمع کرانے کی تاریخ 17نومبر سے بڑھا کر اب12دسمبر کردی گئی ہے ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں کی جانب سے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے لئے سفارشات آنے پر انہوں نے 12 دسمبر تک تاریخ میں توسیع کی ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اوڈاکٹر مقصود احمد خان نے آج ایک سرکولر جاری کرکے تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ قرعہ اندازی دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہو سکتی ہے۔

خواہشمند عازمین اپنے فارم بھرنے کے لئے خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ پر صبح 10:30تا دوپہر 02 بجے تک اور شام 8 تا 11بجے تک ر جوع ہوسکتے ہیںاور خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر عیان ٹاور ،دیگلور ناکہ ناندیڑ پر صبح 10:30تا دوپہر 01 بجے تک اور شام08:30 تا:30 11بجے تک ر جوع ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فارم آن لائن بھرنا ہے جو عازمین ذاتی طورآن لائن خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://www.hajcommittee.gov.in
سے رجوع ہوسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے
9405383180, 9860734341,9890127635, 9970799786, 9975598785
ان نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔