حاجی سلطان ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایس ایس سی اور ایچ ایس سی طلباء کے لئے رہنمائی کیمپ

بھیونڈی ( شارف انصاری):- حاجی سلطان احمدایجوکیشن اینڈ ویلفئرسوسائٹی کی جانب سے بھیونڈی شہر کے اردو میڈیم ssc &HSC (sci) کے طلباءوطالبات کے لئے امتحانات میں رہنمائی کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں مختلف سبجیکٹ کے ایکسپرٹ ٹیچرس نے بہت ساری ٹپس بھی دی اور motivational speech کے ذریعئے طلباء کا بھر پور حوصلہ بڑھایا ۔

مذکورہ پروگرام کا آغاذ محترم جناب مولانا ثاقب صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت مع ترجمہ کے ساتھ کیا ۔ اس کے بعد بارہویں جماعت کی طالبہ شبنور نے پر اثر آواز میں نعت پاک پیش کی ۔حاجی سلطان احمد ایجوکیشن اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے صدر محترم جناب شکیل احمد (سر) نے مختصر میں پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔ اسکے بعد پروگرام کو مشتاق سر (صمدیہ ھا ئی اسکول ) و ذاکر سر (رفیع الدین فقیہ گرلز ھائی اسکول) کی نظامت میں آگے بڑھایا گیا سب سے پہلے دسویں جماعت کے اردو سبجیکٹ ایکسپرٹ عبدالسلام سر (رفیع الدین فقیہ گرلز ہائی اسکول) ، عربی سبجیکٹ ایکسپرٹ فلاحی صاحب نے موضوع پر روشنی ڈالی ـ مراٹھی سبجیکٹ کے محترم ریاض الدین شیخ سر (امجدیہ) ریسورس پرسن نے طلباء وطالبات کو بآسانی مراٹھی میں اسکور کیسے بڑھائیں اسپیشل ٹپس دی ـ پھر تاریخ و سیاسیات کے محترم روفی پٹیل سر(رئیس ھائی اسکول)اور الجیبرا و جیومیٹری کے لئے محترم ذاکر سر نے ٹپس دئیے اس کے بعد محترم جناب اعجاز سر انگلش سبجیکٹ پر پُر اژر و آسان طریقہ سے کیسے امتحان میں مارکس بڑھائیں؟ اس پر روشنی ڈالی .

ـ محترم جناب یاسین ساٹھے(kmes vadoli) نے stress managemnet کے موضوع پر مخصوص مشورے دئیے ۔ بھیونڈی شہر کے مشہور شخصیت و سیاسی لیڈر شعیب گڈّو نے طلباءوطالبات کو امتحان میں خوب محنت کرنے کی صلاح دی۔ اس کے بعد مالیگاؤں سے آئے ہوئے خاص مہمان محترم اظہر جمیل صاحب (نیو ایرا انٹرنیشنل) نے طلباءوطالبات میں جوش بھر دیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا ـاب باری تھی بارھویں جماعت کے students کی ـ پہلے میتھس کے ایکسپرٹ محترم کاشف سر ـاور کیمسٹری کے ایکسپرٹ محترم مکرم سر ـبائیلوجی ایکسپرٹ محترم نظامالدین سر اور فزکس کے موسٹ ایکسپرٹ اور Resource person محترم جناب ہلال سر (شاد آدم شیخ ٹیکنیکل ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) نے پر اثر طریقہ سے طلباء میں جوش بھر دیا۔ اسکے بعد صدر جلسہ محترمہ ڈاکٹر شرمین انصاری صاحبہ نے کچھ کہانی کے ذریعے طلباءوطالبات کو تلقین کی ـ آخر میں محترم ہلال سر نے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا ـ انشاءاللہ امید ھے یہ پروگرام طلباءوطالبات میں کامیابی کی نئی راہ دےگا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading