ممبئی، 14 مئی (ایجنسیز) جیٹ ایئر ویز (انڈیا ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ونے دوبے نے منگل کو استعفی دے دیا۔ اس سے پہلے ایئر ویز کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر امت اگروال اور چیف فائنانشل آفیسر نے پیر کے روزاستعفیٰ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مسٹر اگروال اور مسٹر دوبے نے نجی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ مسٹر اگروال کا استعفی 13 مئی سے نافذ ہوگا
ہوابازی کمپنی نے وسط اپریل میں معاشی مسائل کی وجہ سے عارضی طور پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی تھی اور گزشتہ ایک مہینے میں کمپنی کے زیادہ تر بورڈ ممبران نے استعفی دے دیا ہے۔۔