جیو کا’نیو آل اِن وَن پلان‘ کا اعلان، دیگر کمپنیوں کے مقابلے 15 سے 25 فیصد سستے

نئی دہلی،04 دسمبر(یو این آئی) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے بدھ کےروز ’نیو آل اِن وَن پلان‘ کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہےکہ نئے پلان چھ دسمبر سے نافذ ہوں گے۔
کمپنی نےآج نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے انھیں تجزیہ کاروں کی امید سے بہتر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کا اندازہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں جیو کے نئے پلانس 15 سے 20 فیصد تک سستے رہنے کے تھے جبکہ کمپنی کے پلانس اس کے مقابلے میں 15 سے 25 فیصدتک سستے آئے ہیں۔
جیو کے نئے پلان 199 روپیےسے لے کر 2199 روپیے تک کے ہیں۔ ان کی ویلیڈٹی 28 دن سے ایک سال تک کی ہے۔ افورڈبل (قابل برداشت) میں تین پلانس ہیں جو 129 روپیے، 329 روپیے اور 1299 روپیے کے ہیں۔ ان کی ویلیڈٹی 28، 84 اور 365 دن کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading