جیوصارفین نے تین ماہ میں کتنے کروڑ جی بی ڈیٹااستعمال کیا‘جانئے

نئی دہلی:18جنوری۔(ایجنسیز)ریلائنس جیوکےآنے کے بعد ڈیٹا کے استعمال اورخرچ کرنے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اپنے صارفین کوہائی اسپیڈ ڈیٹا اورالگ الگ سروس مہیا کرانے کے سبب ہی آج اس کا یوزربیس 28 کروڑسے اوپرپہنچ چکا ہے۔ جیونےاس کے بارے میں اپنے سالانہ رپورٹ میں جانکاری دی۔ کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی میں جیوسے 2.7 کروڑصارفین منسلک ہوئے ہیں اورگزشتہ تین ماہ میں جیوصارفین نے 864 کروڑجی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس جیوکا فی ماہ اوسط ریوینیو(اے آرپی یو) فی صارف 130 روپئےاورڈیٹا یوزرتقریباً 10.8 جی بی، وائس کال کا استعمال 794 منٹ فی صارف رہا۔ وہیں اگرویڈیو کنزپشن کی بات کریں تواس میں بھی تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔ اس کولےکرجیونے 460 کروڑآورس پرماہانہ کا فیگردیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کا یوزربیس بھی 18 کروڑتک اضافہ ہوا ہے۔گربات کریں گزشتہ سہ ماہی کی تواس دوران کمپنی کا کل وایرلیس ڈیٹا کنزپشن 864 کروڑجی بی اورکل وائس ٹریفک 63,406 کروڑمںٹ رہا۔ اس کولےکرریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ وہ ایسا پلیٹ فارم تیارکرنا چاہتے ہیں جو کنیکٹویٹی کے معاملے میں سب کی زندگی بدل دے۔واضح رہے کہ ریلائنس اپنےصارفین کے لئے مسلسل نئی نئی اسکیمیں لانچ کررہا ہے۔ کمپنی نے 2018 میں ہوئے اے جی ایم (سالانہ جنرل میٹنگ) میں جیوگیگا فائبرسروس لانچ کرنے کی بات کہی تھی اوراب جلد ہی اسے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک فائبرٹودی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ فائبرکےذریعہ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکشن دیا جائے گا، جس سے 1 جی بی پی ایس تک کی اسپیڈ ملے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading