جھارکھنڈ: انصاری اور امتیازموب لنچنگ کےتمام 8 قصورواروں کوعمرقید

نئی دہلی ۔جھارکھنڈ کی لاتیہارکورٹ نے بالوماتھ موب لنچنگ معاملے کے تمام 8 قصورواروں کو عمرقید کی سزاسنائی ہے۔ ساتھ ہی سبھی پر25-25 ہزارروپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ جرمانہ جمع نہیں کرانے کی صورت میں سزا میں ایک سال کا اضافہ ہوجائے گا۔ سزا پانے والوں میں بالوماتھ کے باشندہ ارون ساو، پرمود ساو، شاہ دیوسونی، متھلیش ساہو، اودھیش ساو، منوج ساہو، منوج کمارساو اوروشال تیواری شامل ہیں۔

بالوماتھ تھانہ علاقے کے جھابرگاوں میں 17 مارچ 2016 کودومویشی تاجروں کا قتل کرکے ان کی لاش کوپیڑسے لٹکا دیا گیا تھا۔ موب لنچنگ کا شکارہونے والے ہیرہنج تھانہ علاقہ کے نوادا گاوں کے رہنے والے مظلوم انصاری (35 سال) اورچھوٹوعرف امتیاز (18 سال) تھے۔ دوسرے دن واقعہ سامنے آنے کے بعد پورےعلاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading