جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

وجئے واڑہ:وائی ایس آرکانگرس جس نے حالیہ انتخابات میں آندھرا پردیش میں شاندار کامیابی حاصل کی کے لئے آج دوہری خوشی رہی کیونکہ اس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی طویل جدوجہد کو کامیابی ملی اور آج جگن موہن ریڈی نے اے پی کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لے لیا۔
وجئے واڑہ کے اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم میںمنعقد تقریب میں دونوں تیلگو ریاستوں تیلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ان کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

اس تقریب میں تیلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے علاوہ ڈی ایم کے پارٹی کے صدر اسٹالن نے بھی شرکت کی۔گورنر کا اے پی کے نومنتخب وزیراعلیٰ نے استقبال کیا۔

اس موقع پر جگن کی پارٹی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں جن کی تعداد تقریبا 40 تھی، موجود تھے۔جگن کی والدہ وجئے اماں، جگن کی بہن شرمیلا، جگن کی اہلیہ بھارتی بھی تقریب میں موجود تھے۔

#UrduNewsAP #UrduNewsAndhraPardesh #YSJaganmohanReddy #TookOath #AndhraPradeshChiefMinister

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading