جنتا کرفیو‘ دنیا کے لئے مثال بن گیا، ’تالی-تھالی‘ سے کورونا وارئیرز کی حوصلہ افزائی ہوئی، وزیر اعظم مودی

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 75 ویں ایڈیشن میں وطن عزیز سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سال قبل کورونا لاک ڈاؤن سے قبل عام کی طرف سے منائے گئے ’جنتا کرفیو‘ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنتا کرفیو دنیا میں مثال بن گیا۔

انہوں نے کہا جنتا کرفیو کے موقع پر عوام نے جو تالی اور تھالی بجائی اس سے کورونا وائیرس (طبی اہلکار) کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے پورے سال بہترن کام کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں لوگوں نے پہلی بار ’جنتا کرفیو‘ کا لفظ سنا تھا لیکن اس عظیم ملک کے عظیم عوام کی عظیم طاقت کا تجربہ ملاحظہ کریں، جنتا کرفیو پوری دنیا کے لئے حیرت کا باعث بن گیا۔ یہ نظم و ضبط کی ایک منفرد مثال تھی، آنے والی نسلیں یقیناً اس ایک چیز پر فخر کریں گی۔


پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ہمارے کورونا وارئیرز کے تئیں تعظیم اور تشکر کا اظہار کرنے کے لئے لوگوں نے تالی، تھالی بجائی دیا جلایا۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے کورونا واریئرز کے دل کو کتنا چھو لیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پورے سال وہ بغیر تھکے اور بغیر ٹھہرے ڈٹے رہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالہ سے وزیر اعظم مودی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔