جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تین سال بعد حاصل ہوا پاسپورٹ

سری نگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ نے نامہ نگاروں سے تصدیق کی کہ اسے پاسپورٹ افسر سے پاسپورٹ حاصل ہوا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک طویل قانونی جنگ لڑی، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے مارچ میں پاسپورٹ حکام کو محبوبہ کے پاسپورٹ پر فیصلہ کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی کو 10 سال کی میعاد والا پاسپورٹ جاری کی گیا ہے۔خیال رہے کہ محبوبہ مفتی کے سفری دستاویز کی میعاد 2019 میں ختم ہو گئی تھی اور تب سے وہ اس کی تجدید کی کوشش کر رہی تھی۔

محبوبہ کو مارچ 2021 میں اس وقت پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، جب جموں و کشمیر پولیس نے ایک ‘منفی رپورٹ’ کا حوالہ دیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading