آندھرا کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 46 ڈگری درج

حیدرآباد: آندھراپردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت46 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اتوار کو ریاست کے 22منڈلوں میں درجہ حرارت 45.6سے زائد درج کیاگیا۔

نرساراوپیٹ،ویمورو، پیروالی، منگل گری، تاڑے پلی،کرلاپالم، گنٹورایسٹ، منگل گری اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 46ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے

عوام کومشور ہ دیاگیا ہے کہ وہ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کو ترجیح دیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading