جمعیۃعلماء اندھیری جوہو اسکیم اندھیری ویسٹ ممبئی کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر
ممبئی ۱۷؍ دسمبر.ممبئی کے شمال مغربی زون میں واقع جمعیۃعلماء اندھیری جوہو اسکیم اندھیری ویسٹ ممبئی کے اراکین منتظمہ کی انتخابی نشست بروز اتوار صبح ۱۰؍ بجے ارلا جامع مسجدکمپاؤنڈ،جوہو اسکیم،گلمہرروڈ،اندھیری ویسٹ ،ممبئی میں منعقدہوئی ،جس میں سابقہ عہدے داران کو اتفاق رائے سے منتخب کر لیا گیا ہے ۔جس میںحضرت مولانا مقصود الرحمٰن صاحب مظاہری امام و خطیب ارلا جامع مسجد و مہتمم دار العلوم اسلامیہ اندھیری ویسٹ کو صدر اور ڈاکٹر مصطفیٰ پنجابی کو نائب صدر، نفیس احمد خلفے کو نائب صدر اوراقبال حسین تنور جنرل سکریٹری دار العلوم اسلامیہ و ارلا جامع مسجد اندھیری ویسٹ کو جنرل سکریٹری ،امتیاز سلیم دوبے صدر دار العلوم اسلامیہ و نور محمدی مسلم جماعت کو سکریٹری اور مفتی مہدی حسن قاسمی مدرس دار العلوم اسلامیہ کو خازن اور مفتی محمد عامر مظاہری مدرس دار العلوم اسلامیہ کو نائب خازن کو اگلی میقات کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے ۔یہ انتخاب یونٹ کے تمام اراکین کی موجودگی میں ہوا۔اورحضرت مولانا محمد اسلم قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون نے بطور مشاہداس میں شرکت فرمائی ،اور انہی کے مختصراور جامع خطاب اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔