آٹھ افراد کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج ،تین گرفتار
جلگاوں( نامہ نگار کے ذریعے )تعمیراتی کاروبار کرنے کےلۓ جعلی کوٹیشن پیش کرکے یہاں کی پنجاب نیشنل بینک سے پانچ کروڑ بنیالیس لاکھ روپئے کا قرض لیکر بینک سے دھوکہ دھڑی کی گئیں۔بینک کے اس وقت کے دو افسران سمیت آٹھ افراد کے خلاف شہر پولیس اسٹیشن میں پھنسانے اور گھوٹالے کا معاملا درج کیاگیا ہے۔سوہن اوماکانت نیہتے ،جیش اوماکانت نیہتے (رہایش گنیش واڈی جلگاؤں )اور اتم تلشیرام چودھری (رہایش گروکل کالونی جلگاؤں )ان تینوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمل کھیم چند چودھری ،لینا جیش نیہتے ،شیلا اوماکانت نیہتے اور سوہن اوماکانت نیہتے انھوں نے دوہزار سترہ اور دوہزار اٹھارہ کے دوران تعمیراتی کام کےلۓ ضروری سامان خریدنے کےلۓ جعلی کوٹیشن پیش کرکے پنجاب نیشنل بینک (برانچ نوی پیٹھ جلگاؤں )سے پانچ کروڑ بنیالیس لاکھ روپئے قرض لیاگیا۔اس رقم سے کسی بھی قسم کا کوئ بھی سامان خریدا نہیں گیااور اس رقم کا ذاتی کاموں کےلۓ استمعال کیاگیا۔سنیل منوہر چودھری اس بینک افسرنے کی گی جانچ سے یہ جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔اتم کمار مدھومنگل گرتیا (عمر ایکتیس سال ،مقیم گنیش واڈی جلگاؤں ورہایش بھونی پٹنہ ،تعلقہ ضلع کلاہانڈی ،اوڑیسہ )نے گذشتہ روز شہر پولیس اسٹیشن جلگاؤں جاکر آٹھ افراد کے خلاف جعلسازی کاکیس درج کیاہے۔
یہ کیس معاشی جرایئم محکمے میں منتقل کی گئیں ہیں۔اس جعلسازی معاملے میں کمل چودھری ،لینا نیہتے ،شیلا نیہتے و سوہن نیہتے انھوں نے قرض لیتے وقت مختلیف کمپنیوں کےکوٹیشن تیار کرکے کوٹیشن دینے والی کمپنیوں کے نام پر جیش نیہتے اور اتم چودھری ان کے نام لگاکر مختلیف بینکوں میں جعلی اکاونٹ کھول کر خود کے نام کی ڈی۔ڈی اور آرٹی جی ایس کرکے رقم خود کےنام پر لی ۔اس کام کےلۓ بینک کے اس وقت کے برانچ منیجر ارون آریہ اور سنجۓ لونارے انھوں نے تعاون کیاتھا۔ کمل کھیم چند چودھری ،لینا جیش نیہتے ،شیلا اوماکانت نیہتے ،سوہن اوماکانت نیہتے ،جیش اوماکانت نیہتے ،اتم تلشیرام چودھری ،اس وقت کے بینک منیجر ارون آریہ اور سنجۓ ستارام لونارے ان ملزمین کے خلاف ٤٢٠ ، ٤٠٩ ، ٤٦٥ ، ٤٦٧ ،٤٦٨ ، ٤٧١ ،اور ٣٤ ،کے تحت معاملا درج کیاگیا ہے۔سوہن نیہتے ،جیش نیہتے ،اتم چودھری ان تین ملزمین کو گرفتار کیاگیاہے۔