جلگاؤں کے املنیر کی بور ندی میں دو کم عمر مسلم نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت

جلگاؤں ١٧ ِستمبر( سعیدپٹیل کےذریعے )املنیر سے موصول اطلاعات کےمطابق آج بروز منگل دوپہر ایک بجے املنیر کے ھینگونا گاوں کے پاس سے گذرنےوالی بور ندی میں نہانےگۓ پانچ کم عمر مسلم لڑکوں میں سے دو کی ندی میں ڈوبنےسے موت واقع ہوگئ۔یہ سبھی شہر کے کسالی محلےکے رہائیشی تھے۔شیخ دانش ارمان خان عمر ( ١٦ ) سال اور شاھید خان رحمن خان میواتی عمر (١٦ ) سال کی املنیر کی بورندی میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگی۔جس میں دانش کو باہر نکالاگیا ۔

جبکہ شاھید کی لاش کی تادم تحریر جاری تھی۔واقع کی خبر ملتےہی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم جاۓحادثے پر جمع ہوگیا تھا۔املنیر نگرپریشد کے فوری اقدام دستہ شاھید کی لاش کی تلاش میں مصروف ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس انچارج انباداس مورے ،ڈویژن افسر سیما اھیرے ، تحصیلدار پرمود واگھ بھی جاۓ واقع پر پہونچ چکےتھے۔پنکج بھگوان بھیل نے دانش کو باہر نکالا لیکن اس کی روح پرواز کرچکی تھی۔دانش کے گھر دوہرا صدمہ پیش آیاہے۔کل پیر کو اس گھر اس کی پھوپھی کا انتقال ہوگیاتھا۔

جن کی تدفین آج دوپہر ہونا تھی۔اسی لۓ دانش قبرستان اینٹیں پہونچانے گیاتھا۔لیکن اسی دوران دوستوں کو ندی میں نہانے جاتا دیکھ وہ بھی ان کےساتھ چلاگیا۔جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔اس کے گھر سمیت پورا کسالی محلہ اس واقع سے رنج و غم میں ڈوبا ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading