مرکز معاملہ : ریسلر ببیتا پھوگٹ اور رنگولی چندیل پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلانے پر اورنگ آباد میں شکایت

اورنگ آباد : 16 اپریل (ورق تازہ نیوز) آج اورنگ آباد کے سٹی چوک پولس اسٹیشن میں دنگل فلم سے مشہور ہوئی ریسلر ببیتا پھوگٹ اور مشہور فلم ایکٹرس کنگنا راناوت کی بہن رنگولی چندیل کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلانے پر پولیس میں شکایت کی گئی.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس وباء کے دوران میڈیا کے متعصبانہ رویہ کے چلتے ملک میں تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. اسی سلسلہ میں سنگھی ذہنیت والی مشہور شخصیات نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مسلمان اور تبلیغی جماعت کے خلاف زہر اگلا. جس میں ببیتا پھوگٹ اور رنگولی چندیل بھی شامل ہیں. ببیتا پھوگٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئیٹ کیا جسے نیچے دیکھا جاسکتا ہے


اسی طرح رنگولی نے بھی مسلسل مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کے خلاف ٹویٹس کئے جس کے بعد انکا اکاؤنٹنٹ ٹویٹر نے معطل کردیا.

اج اورنگ آباد کے سماجی کارکن ایڈوکیٹ قضر پٹیل نے دونوں کے خلاف سٹی چوک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے.

ایڈوکیٹ قضر پٹیل اورنگ آباد

شکایت کی نقل

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading