جلگاؤں( سعیدپٹیل )
جلگاؤں کے قریب قومی شاہرہ نمبر چھ پر یہاں کے ترسود پھاٹا کےپاس ڈرایور کا ٹرک پر کاکنٹرول چھوٹ جانے سے دو ٹرکوں میں ہوئ ٹکر سے ہوۓ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگۓ۔شاہرہ نمبر چھ پر آج صبع جلگاؤں سے بھساول کی جانب سیمینٹ سے بھر ے ٹرک نمبر( ایم ایچ زیرو چار ۔اے ایل سرسٹھ انچاس ) کے ڈرایور کا کنٹرول چھوٹ جانے سے سڑک کا گڑھا بچانے کی کوشش میں سامنے سے کوئلہ بھرا ٹرک (ایم ایچ چالیس اے کے پچہتر پچیانوے )سے آمنے سامنے ٹکر ماردی ۔ٹکر زبردست ہونے کی وجہ سے سیمینٹ بھرا ٹرک چکناچور ہوگیا۔حادثہ ہوتے ہی قومی شاہرہ مرکز کی گشت کرنے والی پولیس کمک جاۓ واقع پر پہونچ گئ۔ہاوے ٹرافک پولیس انچارج دلیپ پاٹل نے دونوں ٹرک کے زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکالا اور علاج کے لۓ ضلع اسپتال روانہ کیا۔سیمینٹ بھرے ٹرک کےڈرایور غیاث گمبھیر پنجاری (عمر اڑسٹھ سال رہایش قاسم واڈی جلگاؤں ) ان کی علاج کے دوران گیارہ بجے کےقریب موت وقع ہوگئ۔جبکہ اسی ٹرک کے کلی پوپٹ موہن سونار( عمر اڑتالیس سال رہایش شاہو نگر جلگاؤں ) اس کی جاۓ حادثے سے اسپتال لاتے ہوۓ راستے میں موت واقع ہوگئ۔اسی حادثے میں زخمی اختر علی احمد علی( عمر پینتالس سال رہایش پیپرالہ جلگاؤں) شدید طورپر زخمی ہےاور حالت نازک بتائ جاتی ہیں۔