جلگاؤں 5 جولائ (سعید پٹیل ) جلگاؤں شہر و ضلع بھر میں روزابروز کورونا مثبت مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ضلع واسیوں میں تشویش میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ جلگاؤں ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں سے کورونا کے مثبت مریض پاۓ جانے کا سلسلہ روز نۓ علاقوں کے ساتھ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہی کررہا ہے۔گذشتہ کل دن بھر میں ١١ کورونا مثبت مریضوں کی موت سے عوام میں سنسنی پائ جاتی ہے۔آج سنیچر کو نۓ ١٦٩ مثبت مریض پاۓ جانے سے ضلع کی مجموعی تعداد4176
ہوگئ ہیں۔
جبکہ کل ١١ مثبت مریضوں کی موت واقع ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ٢٦٣ تک پہونچ گئ ہیں۔آج جلگاؤں شہر میں ٥٧ کورونا مثبت پاۓ گۓ۔جس کی وجہ سے جلگاؤں شہر میں مثبت مریضوں کی تعداد ٩٠٠ ہوگئ ہے۔جلگاؤں دیہی علاقہ میں ١٢ مثبت مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بھی اطمینان بخش ہے۔جبکہ اکیلے جلگاؤں شہر میں مثبت کی تعداد ٩٠٠ تک پہونچ گئ ہے جو کہ ہاٹ اسپوٹ بنا ہوا ہے۔۔بھساول مثبت مریضوں کیمجموعی تعداد میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آج پاۓ گۓ نۓ مثبت مریضوں کی تفصیل اس طرح ہے۔جلگاؤں شہر ٥٧ ،جلگاؤں دیہی ١٢ ، بھساول ٩ ،املنیر ١٨ ، ،پاچورا ١ ، چوپڑا ٤ بھڑگاؤں ٣ ، دھرن گاؤں ٣ ، یاول ٨ ،ایرنڈول ١٤ ،جامنیر ٧ ،راویر ٥ ،پارولہ ٢ ،مکتائ نگر١ ،چالیس گاؤں کوئ نہیں۔ ،بودوڈ ٦ ،اور بیرون اضلاع سے کوئ نہیں۔اس طرح ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد ٤١٧٦ ہوچکی ہیں۔اس طرح جلگاؤں ضلع میں ١١ کورونا مثبت مریضوں کی موت ہونے سے مجموعی تعداد ٢٦٣ ہوچکی ہیں۔اسی دوران ٧٢٠ مریضوں کے جانچ نمونوں میں سے ٦٠٧ کی جانچ رپورٹ منفی آئ ہیں۔جبکہ ٣٥٣ جانچ رپورٹ التواء میں ہے۔جس کی وجہ سے ضلع واسیوں میں تشویش ہنوز پائ جارہی ہے۔گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلع کورونا وباء کےتیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ریڈزون بنا ہوا ہے۔اس لۓ ماہ رواں کی ٧ جولائ کی صبح ٥ بجے سے ١٣ جولائ شب ١٢ بجے تک جلگاؤں شہر ،بھساول اور املنیر بلدیہ کی حدود میں طبی خدمات اور دودھ کی فراہمی کے علاوہ تمام کاروباری اکائیوں کے لۓ مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہونے کا ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت انھوں نے اعلان کیا ہے۔