حیدرآباد5 جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کا خطرہ ہے۔ انھوں نے ایک پرائیویٹ تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود بھی کورونا آسکتا ہے اورجاسکتا ہے۔ انھوں نے لاک ڈاون کے تعلق سے کہا کہ لاک ڈاون نافذ کرنا ہے یا نہیں یہ مسئلہ زیرغورہے۔
انھوں نے یہ خیال ظاہرکیا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ لاک ڈاون تمام مسائل کا حل ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ کورونا سے کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 60سال سے زائد عمر والے افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔حکومت اپنا کام کررہی ہے اور اگر کسی میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کو فوری طورپر معائنہ کرتے ہوئے علاج کروانا چاہئے۔