ناندیڑ:5جولائی( ورق تازہ نیوز)آج 5جولائی اتوار کی شب مزید 9 نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، صبح 5مریض پائے گئے تھے اس طرح اتوار کو ناندیڑ میں جملہ 14 نئے مریض پائے گئے ۔
محکمہ صحت نے اتوار کی شب اطلاع دی کہ مزید 34 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 11 نگیٹو 9 پازیٹیو اور 14 رپورٹس بے نتیجہ رہی ہیں.
ان نو مریضوں میں محسن کالونی کے دو مریض جن ایک 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ نوجوان شامل ہے، اس کے علاوہ شیام نگر کی 20 سالہ خاتون، سری نگر کی 49 سالہ خاتون، ہنگولی کے مستان شاہ نگر کا22سالہ نوجوان، وشنوپوری ناندیڑ کے دو29 سالہ نوجوان، کنوٹ کا 45 سالہ مرد، حمایت نگر کا کے ایک مریض کا شمار ہے ،
قبل ازیں صبح 5 مریض پائے گئے تھے جنہیں ملاکر اتوار کو جملہ 13 مریض پائے گئے. اس طرح اب ناندیڑ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 437 ہوگئی ہے. اتوار کو 11 مریض صحت یاب ہونے پر انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا.
اس طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 321 ہوگئی ہے. اتوار کو 2 مریض فوت بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے.