جلد سے جلد یوکرین چھوڑ دیں بھارتی ،حکومت نے ایڈوائزری جاری کی

نئی دہلی:روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 8 ماہ سے جنگ جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں روس نے یوکرین پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ ایسے میں کیف میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ہندوستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ یہ ایڈوائزری روسی حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایڈوائزری میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کیف میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہا، "سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حالیہ جنگ کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا سفر نہ کریں۔”

ایڈوائزری میں بھییہ کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں بشمول طلباء جو اس وقت یوکرین میں مقیم ہیں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب ذرائع سے جلد از جلد یوکرین چھوڑ دیں۔