احمد آباد: گزشتہ سال نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد پولیس اور ٹریفک محکمہ نے اب تک کئی بھاری بھرکم جرمانہ وصول کئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
گزشتہ سال تو جرمانہ کاٹنے کی بہت خبریں شہ سرخیوں میں رہیں۔وہیں سال 2020 میں جرمانہ وصول کا تو ریکارڈ ہی ٹوٹ گیا کیونکہ جتنا کار مالک سے جرمانہ وصول کیا گیا ہے اتنے پیسے میں اور بھی نئی گاڑی خریدی جا سکتی ہے۔گجرات پولیس نے جرمنی میں بنائی گئی911 لگژری گاڑی کے مالک سے گاڑی کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دو ہزار نہیں بلکہ پورے 27 لاکھ 68 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے مالک سے 4 لاکھ کا جرمانہ، 16 لاکھ کا بقایا کر اور 7 لاکھ 68 ہزار روپے سود کی رقم وصول کی گئی ہے۔ ہندوستانی روپے میں تقریبا ً سوا دو کروڑ قیمت والی اس گاڑی کے مالک رنجیت دیسائی نے یہ رقم بھر دی ہے۔یہ ملک میں اب تک کا وصولا گیا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔اس لگژری گاڑی کی جانکاری کو تصویر کے ساتھ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو سال سے یہ گاڑی بغیر کوئی ٹیکس دئیے احمد آباد کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی، جسے حراست میں لے کر گاڑی کے مالک پر 27.68 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔
#UrduNews #Ahmdabad #NewMotorVhicleAct #AhmedabadPolice #Fines #CarFines #TrafficDepartment #UrduNews