
دہلی:اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے 2021 میں اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اپنا لیا تھا۔ اس ملعون نے اپنا نام جتیندر نرائن سنگھ سینگر رکھ لیا تھا۔ اس نے منگل کو پریاگراج میں جاری مہاکمبھ میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ اس کے بعد کہا کہ مہاکمبھ میں نہانے کے بعد اسے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
اس موقع پر اس نے اعلان کیا کہ اپنی خوشی سے اسلام چھوڑ کر سناتن دھرم اپنانے والوں کا استقبال کیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ وہ ایک ایسی تنظیم بنا رہا ہے، جو اسلام چھوڑ کر سناتن دھرم میں آنے والے لوگوں کو ہر مہینے مالی مدد دے گی اور ایسے لوگوں کی چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرنے کے لیے بھی مدد دی جائے گی۔
سنگم میں ڈبکی لگانے کے بعد وسیم رضوی سے جتیندر نرائن سنگھ سینگر نے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا، "آج پریاگراج کے مہاکمبھ میں میں نے نہایا، مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ میں اس مقدس زمین سے پورے ملک کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سناتن دھرم میں گھر واپسی پر غور کریں۔
میں اپنے دوستوں کے تعاون سے ایک تنظیم بنا رہا ہوں، جس کے ذریعے سناتن دھرم میں واپسی کرنے والے مسلمان خاندانوں کو ہر مہینے تین ہزار روپے کی مدد دی جائے گی، جب تک کہ وہ پوری طرح سے سناتن دھرم میں سیٹل نہیں ہو جاتے ہیں۔”