ممبئی:15ڈسمبر ۔(ایجنسیز)اپنی فلم کو مل رہے ریئیکشن جاننے کیلئے اسٹارس کچھ بھی کر جاتے ہیں۔ کبھی تھیئیٹرس میں سرپرائز وزٹ تو کبھی سوشل میڈیا پر بات چیت کا سہارہ اپنایا جاتا ہے۔ وہیں اگر ڈیبیو کی بات ہو تو فلم کے ریسپانس کیلئے اسٹارس میں خاصہ ایکسائٹمینٹ رہتا ہے۔کچھ ایسی ہی دلچسپی اور جوش سارہ علی خان کو بھی تھا۔ اپنی اسی ایکسائٹمینٹ میں انہوں نے مداحوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھنے کا ایک مزیدار آئیڈیا نکالا۔
سارہ اپنی پہچان چھپانے کیلئے برقع پہن کر فلم دیکھنے پہنچ گئیں۔ سارہ نے وہاں پہنچ کر تصویریں بھی کلک کیں۔اب یہی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ تصویریں کنکا ڈھلن نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ سارہ کی ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جاریا ہے۔ بتادیں کہ جلد ہی سارہ کی دوری فلم ‘سمبا’رلیز ہونے والی ہے۔