تھانہ۔24 اگست،(۔ورق تازہ نیوز)جئے شری رام نہ کہنے پر نوجوان کو مارپیٹ کی گئی۔یہ واقعہ کلیان مشرق کے چکی ناکہ علاقہ میں آ ج شب رونما ہوا۔پولس ذرائع کے مطابق کلیان مشرق کے چکی ناکہ علاقہ میں آ ج شب ایک گیرج میں مسلم نوجوان اپنا کام کررہا تھا اس وقت کارتیک نامی لڑکا وہاں أیا اور اس مسلم نوجوان سے کہا کہ جئے شری رام کا نعرہ لگائے جس پر نوجوان نے کہا کہ وہ کام میں مصروف ہے اس لیے اس کے ساتھ کوئی مذاق نہ کرے لیکن کارتیک نے زبردستی کی اؤر دباؤ ڈالا کہ جب تک وہ نعرہ نہیں لگائے گا وہ نہیں جائے گا۔ اس کے بعد کارتیک نے مسلم نوجوان کو مارپیٹ کی اور پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا اور دہشت گرد بھی کہا اور چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان نے شور مچایا تو آ س پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور کارتیک کو پکڑ لیا۔پولس نے فریادی نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا ہے۔