پٹنہ:7فروری(ایجنسیز)ریاست میں عبدللہ پور کے ایک پرائمری اسکول میں مامور ٹیچر افضل حسین اور مقامی لوگوں کے بیچ اس وقت شدید جھڑپ ہوئی جب حسین نے مبینہ طور پر ‘وندے ماترم’ کہنے سے انکار کر دیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں حسین نے خود تصدیق کی کہ انہوں نے ‘وندے ماترم’ نہیں کہا کیونکہ یہ انکے مذہبی عقیدے کے خلاف ہے۔انہوں مزید نے کہا ‘ہم اللہ پر ایمان و یقین رکھتے ہیں اور وندے ماترم بولنا ہمارے ایمان کے خلاف ہے۔ بھارت کے ا?ئین میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ واندے ماترم کہنا ہر بھارتی شہری کے لیے ضروری ہے۔ اس حادثے میں میری جان جانے والی تھی’۔حالانکہ ضلع ایجوکیشن افسر دنیش چندر دیو نے کہا کہ انکے پاس اس واقعے کے تعلق سے کسی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ اگر ایسی کسی طرح کی شکایت آئے گی تو ہم کاروائی ضرور کریں گے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ 26 جنوری کو پیش آیا جب پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی اور اس تقریب میں افضل حسین نے وندے ماترم کا نعرہ نہیں لگایا۔