تھرور پر سنندا کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام وضع کرنے عدالت سے پولیس کی درخواست

نئی دہلی، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں ان کے شوہر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام طے ہونا چاہئے ۔راوز ایونیو واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اجے کمار کھار کی عدالت میں ہفتہ کو سنندا پشکر معاملے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ششی تھرور کے خلاف 498 اے ، 306 اور 302 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنندا نے ذہنی اذیت اور ناجائز تعلقات کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 17 اکتوبر طے کی ہے ۔سنندا نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل کے اپنے کمرے میں 17 جنوری 2014 کو مردہ حالت میں ملی تھیں ۔ اس معاملے میں واحد ملزم ان کے شوہر ہیں جو فی الحال ضمانت پر ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading