تھانے کی طالبہ خوشبو عارف سید کی کراٹے میں بہترین کارکردگی
اولمپک کھیلوں میں حصہ لیکر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میں مقیم خوشبو عارف سید نے عمر کے نو سال سے ہی کراٹے کی مشق شروع کردی تھی۔ خوشبو تھانے کی معروف تعلیمی ادارہ سینٹ جان ہائی اسکول کی طالبہ ہے۔ سن 2016 میں خوشبو کو کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقعہ ملا اور اس نے ضلعی، صوبائی اور قومی سطحی مقابلوں میں حصہ لیا شروع کیا۔ اور کامیابی اس کے قدم چومنے لگی اور ان مقابلوں میں اسے 6 گولڈ، 5 سلور اور 3 برانز میڈل حاصل ہوے۔ سن 2017 میں اسے سوابھیمان بھارت کپ تیسرے انڈو سری لنکا انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کا موقع ملا اور وہاں دو سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ انٹرنیشنل بوڈوکن کپ دوبئی میں خوشبو نے ایک گولڈ ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے بعد اس نے اور ذیادہ محنت کرنے کا فیصلہ لیا اور چوبیسویں انٹرنیشنل اوشین WFSKO اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں ایک گولڈ ایک سلور میڈل حاصل کیا اور انٹرنیشنل شوتیکون کراٹے ڈو فیڈریشن نیشنل اوپن کراٹے مقابلہ میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ خوشبو مزید محنت کر مستقبل میں اولمپک کھیلوں میں حصہ لیکر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے۔ خوشبوIIKF سے فرسٹ ڈگری بلیک بیلٹ حاصل کرچکی ہے۔