تھانے میں ممبئی پولیس کے خلاف صحافیوں نے کالی پٹی باندھ کر احتجاج درج کیا خاطی پولیس پر کاروائی کے لیے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا گیا

تھانے (آفتاب شیخ)گزشتہ روز ممبی کے شاہین باغ میں اخبار کے فوٹو گرافر آشیش راجے کے ساتھ پولیس کی ہاتھا پائی کے خلاف مذمت درج کرواتے ہوئے آج تھانے شہر کے تمام اخباری نمائندوں نے ہاتھ پر کالی پٹی باندھ کر کام‌ کیا اور تھانے شہر دینک پترکار سنگھ کے ایک وفد نے ضلع صدر سنجے پتلے اور شہر صدر راجیش مورے کی قیادت میں ضلع کلکٹر راجیش نارویکر سے ملاقات کر میمورنڈم پیش کیا اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ممبئی میں صحافی کو مارنے والے پولیس کو معطل کیا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading