تھانے ضلع کلکٹر اشوک شنگارے کو آج تھانے ڈسٹرکٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے شال اور مومینٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے ضلع کلکٹر اشوک شنگارے ۳۰ مارچ کو تھانے ڈسٹرکٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحافیوں کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے لیکن اچانک انہیں مرکزی الیکشن کمیشن کے اہم کام کے سلسلے میں کلیان دورہ پر جانے کی وجہ سے وہ صحافیوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے صبح 10.30 بجے کلکٹرآفس پہنچے، لیکن اس وقت تھانے ڈسٹرکٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طےشدہ پروگرام کے مطابق سالانہ جنرل میٹنگ چل رہی تھی۔ جب ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کلکٹر شنگارے کو بتایا کہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کا اجلاس ہوگا تو کلکٹر نے نیک خواہشات اور صحافیوں کے نام اپنا پیغام دے کر مرکزی الیکشن کمیشن کے کام کے لیے کلیان روانہ گئے تھے۔
اس لئے صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے آج تھانے کلکٹر آفس میں ان سے ملاقات کرکے انہیں شال اور مومینٹو پیش کر اعزاز بخشا گیا۔ اس موقع پر تھانے ڈسٹرکٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سنجے پتلے، روزنامہ پُدھاری کے تھانے بیورو چیف دلیپ شندے، جنمودرا کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک دلوی، صحافی فوٹوگرافر کستو فرنانڈیس وغیرہ موجود تھے۔
