تھانے رابوڑی میں بلڈنگ کی گیلری منہدم

تھانے رابوڑی میں بلڈنگ کی گیلری منہدم
تھانے (آفتاب شیخ)
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سےوصولہ اطلاع کے مطابق رابوڑی سرسوتی انگلش اسکول کے قریب شیواجی نگر میں واقع امر سدن مخدوش عمارت کے گیلری منہدم ہوگئی ہے یہ تین منزلہ عمارت تقریبا 45 سال پرانی ہے اور اس میں کل 16 فلیٹس ہیں۔ عمارت کو سی -2 بی غیر محفوظ اعلان کردیا گیا ہے اور باقی ڈھانچہ خطرناک حالت میں ہیں۔ تھانہ (ڈبلیو) آر ڈی ایم سی ، ٹی ڈی آر ایف جوان ، رابوڈی پولیس اسٹیشن اہلکار اور فائر بریگیڈ 1 فائر انجن اور 1 ریسکیو گاڑی کے ساتھ جائے وقوع پر موجود اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے تھے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ، 1 شخص شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔
زینب ریاض شیخ عمر 45 سال کو دوسری منزل پر پھنس گئی تھی انہیں وہاں سے نکالا گیا
تمام فلیٹ خالی کرادیا گے ہیں۔ زخمی شخص کا نام درج ذیل ہے:
1) سریا اکرم شیخ عمر 45 سال کو پیچھے کی طرف اور بائیں ٹانگ میں شدید چوٹ آئی ہے اور انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے بعد مزید علاج کے لئے اسے جےجے اسپتال ممبئی منتقل کردیا گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading