تھانہ پولس کمشنر سے جمیعت علما ٕ شہر تھانہ کے وفد کی ملاقات
ہماری ملاقات کا مقصد شہر میں امن امان رہے- مسعود ترکی صدر جمیعت علمإ شہر تھانہ
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کے نئے تعینات پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے سے تھانہ شہر جمعیت علماء (محمود مدنی) کے وفد آج ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا اس موقع پر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبٸ نے حالات کے نشیب وفراز پر تفصیلی بات کی، تھانہ شہر کے صدر مسعود ترکی نے کہا کہ ہماری ملاقات کا مقصد شہر میں امن امان رہے- وفد میں شامل جاوید شیخ جنرل سیکریٹری جمیعت علمإ شہر تھانہ، خازن عبدالرحیم شیخ، رضوان شیخ، سرفراز شیخ، وصی اللہ خان، اسلم قریشی، آصف پٹیل، حاجی عبدالملک سابق صدر جمیعت تھانہ، جاوید شیخ کلوا، وسیم شیخ صدر قصوہ فاونڈیشن کلوا، اکبر شیخ صدر لبیک فاونڈیشن جیلانی واڑی واگلے، ضمیر سمانی اور دیگر افراد موجود تھے۔
