………. تو” ایم آئی ایم“ ونچت اگھاڑی سے علیحد گی اختیار کرلے گی:اسدالدین اویسی

ناندیڑمیں ونچت بہوجن اگھاڑی کے تاریخی جلسہ سے پرکاش امبیڈکر‘ امتیاز جلیل ‘فیروزلالہ‘ودیگر قائدین کاخطاب

ناندیڑ:17جنوری(ورق تازہ نیوز) بھاریپ بہوجن مہا سنگھ اور مجلس اتحاد المسلمین کے زیر قیادت ونچت بہوجن اگھاڑ ی کاریاست مہاراشٹرمیں قیام عمل میں آیا ہے۔ جس کے تحت ریاست میں پسماندہ و دلت و مسلمانوں کونیا سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے پارلیمنٹ و ریاستی اسمبلی میں انکی نمائندگی دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آج 17جنوری کو ناندیڑ شہر میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے نیو مونڈھا میدان پر عظیم الشان بعنوان ”حصول اقتدار “ جلسہ عام کاانعقاد کیاگیا تھا ۔ جس میں مجلس اتحادالمسلمین کے قومی قائد و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی ‘ بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے قومی صدر

ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے اہم خطاب کیا ۔

ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے اہم خطاب کیا ۔

ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے اہم خطاب کیا ۔

دوپہر ایک بجے منعقدہ جلسہ کے ابتداء میں ونچت اگھاڑی کے مقامی و ریاستی قائدین نے اپنے خیالات کااظہاکرتے ہوئے دلت ‘مسلمانوں اور دھنگر ودیگر پسماندہ طبقات کو متحد ہوکر ایک پلٹ فارم پرآنے کی اپیل کی ۔ مجلس کے ناندیڑضلع صدر جناب فیروز خان لالہ نے اپنے خطاب میں کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر پردیش صدر اشوک راو چوہان و مقامی کانگریسی قائدین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ جلسہ کانگریسی قائدین کی نیند اُڑا دے گا. ونچت اگھاڑی آج اور کل کی ضرورت ہے ۔ نام نہاد سیکولر پارٹیوں و فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے ہمیں ونچت اگھاڑی کے ساتھ رہنا ہوگا۔ فیروزلالہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں بس دو ہی شیر ہے ’ایک اسدالدین اور دوسرے پرکاش امبیڈکر ۔ انھوں نے ناندیڑ میں ترقیاتی کاموں کے نام پرہوئے گھوٹالوں کابھی ذکر کیا ۔ مجلس کے اورنگ آباد حلقہ کے ایم ایل اے جناب امتیاز جلیل صاحب نے کہاکہ معمار دستور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے جوخواب دیکھا تھا اسے پرکاش امبیڈکر اور جناب اسدالدین اویسی پورا کریں گے ۔کانگریس ۔این سی پی تو یہ چاہتی ہے کہ یہ دونوں عظیم قائدین علیحدہ ہوجائے جس کیلئے پوری کوشش بھی کی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں ونچت اگھاڑی کے نمائندوں کو روانہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔جناب جلیل نے ایک سچائی پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں کودوسروں سے ڈر نہیں ہے بلکہ خود اپنے ہی قوم کے غداروں سے ڈر ہے جن کی وجہہ سے مسلمان کبھی آگے نہیں بڑھتے ہیں ۔مجلس نے یہ طئے کیا ہے کہ بالاصاحب امبیڈکر ریاست مہاراشٹر کے کسی بھی حلقہ سے چناو لڑیں مجلس پوری طرح انکی تائید کرکے انھیں کامیاب کرے گی ۔

جلسہ سے بیرسٹراسد الدین اویسی نے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کا دلت‘ مسلم ‘ا و بی سی اب تک سیکولر پارٹیوں کاساتھ دیتا آیا تھا لیکن ان جماعتوں نے صر ف انکا استحصال کیا ہے ۔پرکاش امبیڈکر کو اپنا بڑا بھائی کہتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہ دستور کے معمار ڈاکٹربھیم راو امبیڈکر کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی جماعت نے اب تک انھیں اس رشتہ کی حیثیت سے سیاسی مقام تک نہیں دیا ہے ۔کانگریس و این سی پی بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ اگر ریاست مہاراشٹر میں بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے ساتھ وہ اتحاد کیلئے تیار ہے لیکن ایم آئی ایم کو ساتھ نہیں لیں گے ۔جناب اویسی نے ان دونوں نا م نہاد سیکولر پارٹیوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انھیں یہ آفردیا کہ اگر وہ پرکاش امبیڈکر اور انکے امیدواروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انھیں انکا مقام دے گی تو وہ ونچت اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کرلیں گے اور کسی بھی پروگرام میں وہ اور مجلس کے قائدین شرکت نہیں کرے گی لیکن ونچت اگھاڑی کے امیدواروں کو مجلس کی تائید و حمایت جاری رہے گی ۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی‘ کانگریس صدر ارہول گاندھی‘ وزیراعلی دیوندر پھڑنویس اور اودھو ٹھاکرے کو بھی اپنی تنقید کانشانہ بنایا ۔ بالخصوص کانگریس پردیش صدر اشوک راو چوہان سے کہا کہ اپنے قریبی لوگوں اور رشتہ داروں کو ہی انتخابات میں ٹکٹ دیتے ہیں لیکن دلت و مسلمانوں کو ووٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ مجلس پوری طرح ریاست مہاراشٹر میں پرکاش امبیڈکر کے ساتھ کھڑی ہے ۔انھوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ وہ یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی حلقہ لوک سبھا میں راہول گاندھی کے خلاف انتخابی مہم چلانے کیلئے وہاں جائیں گے۔ نقیب ملت نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خوابوں کے ہندوستان کو پورا کرنے کیلئے پرکاش امبیڈکر کوساتھ دیتے ہوئے انھیں پارلیمنٹ میں د لتوں و مسلمانوں کی آواز اٹھانے کیلئے پہنچانے کی اپیل کی۔ جس میں مجلس پوری طرح امبیڈکر کے ساتھ ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج ملک کا دستور فرقہ پرستوں کے نشانہ پر ہے ۔ یہ لوگ دستور کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔اگر باباصاحب امبیڈکر دستور میں دلتوں و مسلمانوں کو انسان کادرجہ نہیں دیتے تو شاید یہ فرقہ پرست ہمیں انسان بھی تصور نہیں کرتے تھے ۔اب اپنے حقوق کےلئے لڑنے کاوقت آگیا ہے ۔موصوف نے دلتوں اورمسلمانوں و دیگر پسماندہ طبقات سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں کیونکہ انکے ووٹ سے ہی نیا انقلاب آئے گااوریہ انقلاب ناندیڑسے آئے گا۔اب ووٹ بھی ہماراہوگا اورراج بھی ہمارا ہوگا ۔اپنے بچوں و نئی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے دلتوں ‘مسلمانوں کو متحدہوکرایک پلیٹ فارم پر آکراپنے ووٹ کی طاقت کوپہنچانناہوگا ۔
مجلس کے اورنگ آباد حلقہ کے ایم ایل اے جناب امتیاز جلیل صاحب نے کہاکہ معمار دستور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے جوخواب دیکھا تھا اسے پرکاش امبیڈکر اور جناب اسدالدین اویسی پورا کریں گے ۔کانگریس ۔این سی پی تو یہ چاہتی ہے کہ یہ دونوں عظیم قائدین علیحدہ ہوجائے جس کیلئے پوری کوشش بھی کی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں ونچت اگھاڑی کے نمائندوں کو روانہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔جناب جلیل نے ایک سچائی پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں کودوسروں سے ڈر نہیں ہے بلکہ خود اپنے ہی قوم کے غداروں سے ڈر ہے جن کی وجہہ سے مسلمان کبھی آگے نہیں بڑھتے ہیں ۔مجلس نے یہ طئے کیا ہے کہ بالاصاحب امبیڈکر ریاست مہاراشٹر کے کسی بھی حلقہ سے چناو لڑیں مجلس پوری طرح انکی تائید کرکے انھیں کامیاب کرے گی ۔

جلسہ سے بیرسٹراسد الدین اویسی نے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کا دلت‘ مسلم ‘ا و بی سی اب تک سیکولر پارٹیوں کاساتھ دیتا آیا تھا لیکن ان جماعتوں نے صر ف انکا استحصال کیا ہے ۔پرکاش امبیڈکر کو اپنا بڑا بھائی کہتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہ دستور کے معمار ڈاکٹربھیم راو امبیڈکر کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی جماعت نے اب تک انھیں اس رشتہ کی حیثیت سے سیاسی مقام تک نہیں دیا ہے ۔کانگریس و این سی پی بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ اگر ریاست مہاراشٹر میں بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے ساتھ وہ اتحاد کیلئے تیار ہے لیکن ایم آئی ایم کو ساتھ نہیں لیں گے ۔جناب اویسی نے ان دونوں نا م نہاد سیکولر پارٹیوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انھیں یہ آفردیا کہ اگر وہ پرکاش امبیڈکر اور انکے امیدواروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انھیں انکا مقام دے گی تو وہ ونچت اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کرلیں گے اور کسی بھی پروگرام میں وہ اور مجلس کے قائدین شرکت نہیں کرے گی لیکن ونچت اگھاڑی کے امیدواروں کو مجلس کی تائید و حمایت جاری رہے گی ۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی‘ کانگریس صدر ارہول گاندھی‘ وزیراعلی دیوندر پھڑنویس اور اودھو ٹھاکرے کو بھی اپنی تنقید کانشانہ بنایا ۔ بالخصوص کانگریس پردیش صدر اشوک راو چوہان سے کہا کہ اپنے قریبی لوگوں اور رشتہ داروں کو ہی انتخابات میں ٹکٹ دیتے ہیں لیکن دلت و مسلمانوں کو ووٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ مجلس پوری طرح ریاست مہاراشٹر میں پرکاش امبیڈکر کے ساتھ کھڑی ہے ۔انھوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ وہ یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی حلقہ لوک سبھا میں راہول گاندھی کے خلاف انتخابی مہم چلانے کیلئے وہاں جائیں گے۔ نقیب ملت نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خوابوں کے ہندوستان کو پورا کرنے کیلئے پرکاش امبیڈکر کوساتھ دیتے ہوئے انھیں پارلیمنٹ میں د لتوں و مسلمانوں کی آواز اٹھانے کیلئے پہنچانے کی اپیل کی۔ جس میں مجلس پوری طرح امبیڈکر کے ساتھ ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج ملک کا دستور فرقہ پرستوں کے نشانہ پر ہے ۔ یہ لوگ دستور کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔اگر باباصاحب امبیڈکر دستور میں دلتوں و مسلمانوں کو انسان کادرجہ نہیں دیتے تو شاید یہ فرقہ پرست ہمیں انسان بھی تصور نہیں کرتے تھے ۔اب اپنے حقوق کےلئے لڑنے کاوقت آگیا ہے ۔موصوف نے دلتوں اورمسلمانوں و دیگر پسماندہ طبقات سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں کیونکہ انکے ووٹ سے ہی نیا انقلاب آئے گااوریہ انقلاب ناندیڑسے آئے گا۔اب ووٹ بھی ہماراہوگا اورراج بھی ہمارا ہوگا ۔اپنے بچوں و نئی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے دلتوں ‘مسلمانوں کو متحدہوکرایک پلیٹ فارم پر آکراپنے ووٹ کی طاقت کوپہنچانناہوگا ۔

بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے قومی صدر جناب پرکاش امبیڈکر نے اپنے خطاب میں جناب اسد الدین اویسی کی فراغ دلی کاخیر مقدم کیا ہے جس میں انھوں نے کانگریس این سی پی کو پرکاش امبیڈکراور ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کےلئے وقت آنے پر اگھاڑی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔میں اویسی صاحب کی اس فراغدلی کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے سنویدھان بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انھوں نے مرکز کی آر ایس ایس زیرقیادت بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ یہ حکومت ناگپور میں آرایس ایس کے ہیڈکوارٹر سے اپنا کام چلاتی ہے ۔ ناندیڑمیں منعقدہ اس تاریخی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں دلت ‘ دھنگر اورمسلمانوں کے علاوہ دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں نے شرکت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading