تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے لیے کام کی تقسیم کا سنہری موقع

پربھنی:ـ26؍نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) ضلع میں موجود تعلیم یافتہ بے روزگار سرویس کوآپریٹو سوسائٹیوں کو سرکاری فیصلے کے تحت پہلے 3 لاکھ روپئے تک کے کام دیے جاتے تھے۔ تاہم اس سرکاری فیصلے میں مالی حد میں ترمیم کرتے ہوئے اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈپارٹمنٹ نے 28 اگست 2024 ء کے سرکاری حکم کے تحت یہ حد بڑھا کر 10 لاکھ روپئے تک کر دی ہے۔

مستقبل میں ضلع کے مختلف سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کی جانب سے 10 لاکھ روپئے تک کے کام ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو دیے جائیں گے۔ اس لیے ضلع میں فعال تعلیم یافتہ بے روزگار سرویس کوآپریٹو سوسائٹیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل دستاویزات 5 دسمبر 2024 ء تک ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رہنمائی مرکز، پربھنی (جو کہ نارائن چال، اسٹیڈیم کے قریب واقع ہے) میں جمع کرائیں

۔سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ، سوسائٹی کے تمام اراکین کے موجودہ ناموں کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، اگر مالی سال 2024-25ء میں سوسائٹی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہو تو اس خواہش کا لیٹر اور گزشتہ سال کی سالانہ عمومی میٹنگ سے متعلق تمام دستاویزات۔ یہ اپیل ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رہنمائی مرکز کے اسسٹنٹ کمشنر نے کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading