تعلیمی اداروں میں آئس نشہ کون کرتا ہے فروخت ؟ پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، جانیے پس پردہ حقائق

باغبانپورہ پولیس
باغبانپورہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں نشہ آئس فروخت کرنے والے 3ملزمان کو گرفتا ر،پولیس نے آئس برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کے مطابق تینوں ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان میں احمد حسن،عمیراور راجہ حمزہ شامل ہیں،ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس پی کینٹ ڈویژن رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ ڈویثزن میں ایسے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading