تریپورہ میں بی جے پی کو جھٹکا، اتحادی آئی پی ایف ٹی کے ممبر اسمبلی نے دیا استعفیٰ

انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے ایک اور ایم ایل اے، جو حکمراں بی جے پی کی جونیئر اتحادی ہے، نے گزشتہ روز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔مستعفی ممبر اسمبلی دھننجے تریپورہ کے قبائلی پارٹی ترپاہا سودیشی پرگتی شیل (ٹی آئی پی آر اے) میں شامل ہونت کے امکان ہیں۔

آئی پی ایف ٹی ممبر اسمبلی دھننجے تریپورہ نے، ٹی آئی پی آر اے کے سپریمو اور سابق شاہی خاندان کے پردیوت بکرم مانکیا دیب برمن کے ساتھ، اسپیکر رتن چکرورتی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا،

جنہوں نے اسے فوری طور پر قبول کر لیا۔ دیب برمن نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دھننجے تریپورہ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کچھ دوسرے لیڈر ہفتہ کو ٹی آئی پی آر اے میں شامل ہوں گے۔

32 سالہ دھننجے تریپورہ، جو 2018 کے انتخابات میں دھلائی ضلع کے رائما گھاٹی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے، پچھلے سال سے ممبر اسمبلی کے عہدے کو چھوڑنے والے دوسرے آئی پی ایف ٹی ایم ایل اے ہیں۔

آئی پی ایف ٹی ممبر اسمبلی برشکیتو دیب برما نے بھی گزشتہ سال جون میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ٹی آئی پی آر اے میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

دھننجے تریپورہ بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکمران اتحاد کے چھٹے ایم ایل اے ہیں جنہوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کے ممبران اسمبلی باربا موہن تریپورہ، آشیش داس، سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا نے بھی اس وقت کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے ساتھ ہوئے اختلافات کے بعد پارٹی اور ممبر اسمبلی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، حالانکہ بپلب کمار دیب نے خود بھی پارٹی کی مرکزی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے 14 مئی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

داس نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس سال مئی میں پارٹی چھوڑ دی تھی، جب کہ رائے برمن، جو کہ بی جے پی کے سابق وزیر بھی ہیں، اور آشیش کمار ساہا نے اس سال فروری میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

رائے برمن جون کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر چھٹی بار ریاستی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ قبائلی رہنما باربا موہن تریپورہ نے ٹی آئی پی آر اے میں شمولیت اختیار کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading