ناندیڑ:مجلس اتحادالمسلمین کابابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کامطالبہ

ناندیڑ:6ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)آج صبح گیارہ بجے ضلع صدر فیروز لالہ کی قیادت میں مجلس اتحادالمسلمین نے ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر ضلع کلکٹرارون ڈونگرے کے معرفت صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں کہاگیاکہ 6 ڈسمبر 1992 کوبابری مسجد کی شہادت ہوئی وہ دن ہمارے لئے سیاہ دن تھا۔بابری مسجد کی شہادت دستورہند کی دھجیاں اُڑا دی گئی اور فرقہ پرست لوگوں نے ہزاروں بے قصور مسلمانوںکاقتل عام کیاگیا اور قانون کامذاق اڑایاگیا ۔لہذا مجلس اتحاد المسلمین تمام مسلمانوں کی جانب سے حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ بابری مسجد اُسی جگہ پر تعمیر کرکے مسلمانوں کے جذبات کااحترام کرے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ مشتاق خان ‘ شکیل ماسٹر‘شاہدانور ‘ سرفراز علی‘ محمد سلیم ‘ اسمٰعیل جاوید ‘ سید واجد ‘ سرور خان ‘سیدشہزاد ‘شیخ احمد‘ انور حسین عرف انو ‘ حیدر پٹیل ‘سکندرمولانا ‘سید صلاح الدین ‘سید معراج بشیر لالہ ‘ محمدعقیل ‘طاہرخان پھلاری ‘ سید غفران ‘ مسعودحسین ‘ محمداسحق ‘ شیخ ببلو کے علاوہ بہوجن ونچت اگھاڑی کے سنگھ رتن پوار ‘دلیپ جوندھڑے ‘کماریڈکر ‘شیخ الیاس ‘ رام چندر ساکھر ‘ بالاصاحب تھورات کے علاوہ محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading