ممبئی، 19 اگست (یو این آئی) فلمی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے بدھ کے روز مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپے جانے کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر کریٹ سومیہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے سی بی آئی کو سونپے جانے کے بعد کہا کہ وزیر داخلہ دیش مکھ کو اب استعفی دے دینا چاہیے۔
مسٹر سومیہ نے کہا کہ ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بھی استعفی دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کاہ کہ پولیس کمشنر نے معاملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعد اس کا جائزہ لے کر آگے کی کارروائی کریں گے۔اس دوران مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کا اہم حصہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے پوتےپارتھ پوار نے جانچ سی بی آئی کو سونپے جانے پر ٹوئٹ کیا ’’ستیہ میو جئتے‘‘۔ پارتھ پوار این سی پی سربراہ کے بھتیجے اجیت پوار کے بیٹے ہیں۔