نانڈیڑ:17؟ مئی (ورق تازہ نیوز) "آپریشن سندور” کی مرکزی شخصیت کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر وجے شاہ نے توہین آمیز بیان دیا۔ اس کے خلاف ناندیڑ شہر و ضلعی کانگریس کمیٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ رَوِیندر چوہان کی خصوصی موجودگی اور شہر صدر عبد الستار کی قیادت میں آج ہفتہ (مورخہ 17 مئی) کو بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف "جوتا مارو” احتجاج کرتے ہوئے ان کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر وجے شاہ کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
کرنل صوفیہ قریشی، جو کہ ملک کا فخر ہیں، ان کے بارے میں مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر وجے شاہ نے توہین آمیز تبصرہ کیا، جس پر معزز عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے باوجود بھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر وجے شاہ سے استعفیٰ نہیں لیا۔ یہی بی جے پی کا اصل چہرہ ہے، ایسی تنقید اس موقع پر ایم۔پی رَوِیندر چوہان نے کی۔
اسی دوران خان رَوِیندر چوہان کی خصوصی موجودگی اور شہر صدر عبد الستار کی قیادت میں ہفتہ (مورخہ 17) کو نیو مونڈھا میں واقع شہر و ضلعی کانگریس کمیٹی کے دفتر پر وزیر وجے شاہ کے خلاف "جوتا مارو” احتجاج کرتے ہوئے ان کی مذمت کی گئی اور ان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا گیا۔ اس موقع پر شہر صدر عبد الستار، سریندر گھوڑسکر، راجیش پاؤڑے، انِل مورے، عبدالغفار، بالاجی چوہان، سریش ہٹکر، ستیہ پال ساونت، شری نواس مورے، عزیز قریشی، منا عباس، منتیجب الدین، مادھو راو پاولے، نسیم پٹھان، جیوتی کدم، رفیق پٹھان، دیپک سنگھ ہجوریا، سنجے واگھمارے، گگن یادو، اتل پیدےواڑ، پنٹو پاٹل آلے گاؤں کر، شیخ مختار، تشار پوہرے، دھننجے امریکر، گنیش کوکاٹے، پرسنجیت واگھمارے، گوتم سِرساٹ، گووند پاٹل اور دیگر عہدے دار و کارکنان موجود تھے۔