"مشن 100 دن" کے تحت تھانے ضلع پریشد کی شاندار کارکردگی
بھیونڈی و کلیان سمیت مختلف محکموں کو ریاستی سطح کے انعامات
تھانے (آفتاب شیخ)
ریاستی حکومت کی اہم پہل "مشن 100 دن" کے تحت تھانے ضلع پریشد نے اپنی شاندار کارکردگی سے ریاستی سطح پر کئی انعامات اپنے نام کر لیے ہیں۔ اس مہم میں ضلع کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے انہیں درجہ بندی دی گئی، جس میں کئی تعلقوں کے افسران نے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
تھانے ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے کی رہنمائی میں اس 100 روزہ منصوبے کی مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ گھوگے نے کامیاب شعبوں اور افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور جذبۂ خدمت کا نتیجہ ہے۔
درجہ حاصل کرنے والے نمایاں محکمے اور افسران درج ذیل ہیں:
- چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر، بھیونڈی – پہلا درجہ
- گروپ ایجوکیشن آفیسر، کلیان – پہلا درجہ
- گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر، شاہ پور – دوسرا درجہ
- تعلقہ میڈیکل آفیسر، بھیونڈی – تیسرا درجہ
- لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ آفیسر، شاہ پور – تیسرا درجہ
اس موقع پر ضلع پریشد کی موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر چھایا دیوی سیسودے نے تمام جیتنے والے افسران اور ان کی ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تھانے ضلع کے لیے فخر کا مقام ہے اور مستقبل میں بھی ایسے منصوبوں میں پیش پیش رہنے کی امید ہے۔
تھانے ضلع میں مختلف سماجی، تعلیمی و طبی اداروں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی ضلع پریشد اور افسران کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔