بیڑ بائے پاس سروس روڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے نویں دن بھی جاری کاروائی کارپویٹر کی ملکیت ہیواڑے لانس پر بھی چلا کارپوریشن کا ہتھوڑا

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): بیڑ بائے پاس روڈ پر ہونیوالے حادثات پر قابو پانے کی غرض سے سروس روڈمیں حائل رکاوٹیںدور کرنے کی کاروائی آج نویں دن بھی جاری رہی۔ واضح رہے کہ بیڑ بائے پاس روڈ پر بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے میونسپل انتظامیہ نے وہاں سروس روڈ بنانے کا فیصلہ کیا مگر اس راستے میں حائل مکانات سروس روڈ کے تعمیری کام میں ایک بڑی رکاوٹ تھے لہذا میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک اور پولس کمشنر چرنجیوی پرساد کی ہدایت پر گزشتہ ۹ دنوں سے یہاں انہدامی کاروائی جاری ہے۔ حالانکہ متاثرہ ساکنان نے اس کاروائی کی شدید مخالفت کی اور میونسپل انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ پہلے ان کی املاک ایکوائر کی جائیں ا سکے بعد ہی انہدامی کاروائی کی جائے مگر میونسپل انتظامیہ نے ان کی ایک نہ سنی اور کاروائی جاری رکھیں آج نویں دن بھی یہاں سروس روڈ، میں تعمیر شدہ آر سی سی کی عمارتیں منہدم کی گئیں۔دیولائی وارڈ کے کارپوریٹر کی ملکیت ہیواڑے لانس پر بھی انہدامی کاروائی کی گئی۔

عمار ت اتنی اونچی تھی کہ وہاں بلڈوزر اور جے سی بی بھی ناکام ہوگئے لہذا اوپری منزل پر میونسپل غیر قانونی دستے کے ملازمین نے ہتھوڑے برسائے اور گیس کٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس عمارت کو منہدم کرنے کی کاروائی جاری ہے۔ اس سے قبل اس عمارت سے متصل ایک آر سی سی کی بلڈنگ بلڈوزر اس کی مدد سے توڑی گئی یہ کاروائی ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی ایکزیکٹیو انجینئر ایم بی قاضی ایڈمنسٹریٹیو اافیسر پربھاکر پاٹھک وشوناتھ کومبلے اور وامن کابلے اور وامن کابملے کی رہنمائی میں بلڈنگ انسپکٹر آر ایس راجندر سید جمشید وی ایس کلکرنی اور میونسپل غیر قانونی دستے کے ملازمین انجام دے رہے ہیں جن کے تعاون کے لئے میکانیکل انجینئر بی کے پنڈت اور ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے انجینئرس بھی وہاں سائٹ پر موجود دکھائی دئے۔ کاروائی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس غرض سے میونسپل پولس دستے کے ملازمین کے علاوہ ساتارا پولس اسٹیشن کا اسٹاف بھی وہاں موجود تھا۔

گھریلو تنازعہ کے سبب 21 سالہ بیاہتا کی خود کشی

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):وڑگائوں میں گھریلو تنازعے کے سبب ایک ۱۲ سالہ بیاہتا نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی یہ اطلاع پولس ذرائع سے موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وڑگائوں میں سنیتا ایکناتھ ٹیکاڑے نامی 21 سالہ بیاہتا کی گھر میں کسی بات پر ان بن ہوگئی تھی لہذا اس نے غصے کی حالت میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی اور اپنے پیچھے ایک دیڑھ برس کی بچی چھوڑگئی۔ یہ معاملہ ایم آئی ڈی سی والوج پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے مزید تحقیقات پولس کررہی ہے۔ دوسری واردات پھلمبری تعلقے میں واقع بابرانامی گائوں میں پیش آئی۔اطلاع ہے کہ پربھاکر کانو باپوار نامی ۸۲ سالہ شخص ایک خانگی گاڑی پر ڈرائیور تھا لیکن وہ گزشتہ ایک سال سے کسی بیماری میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے وہ نہایت کمزور ہوچکا تھا اور جب لاکھ علاج کے باوجود وہ صحتیاب نہیں ہوپایا تو وہ مایوسی ہوگیا اور اس نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔ یہ معاملہ وڑود بازار پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شکایت درج

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):بی جے پی پردیش صدر رائو صاحب دانوے کی سالگرہ کے بورڈ الیکٹرک پول پر لگاکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس ضمن میں پرنٹنگ پریس مالک کے خلاف شکایت درج کی گئی جبکہ پارٹی ورکرس کو پولس نے بخش دیاہے۔ پیٹھن شہر کے سمبھاجی چوک تا سنت نیانیشور گارڈن راستے پر موجود الیکٹرک پول پر بی جے پی ریاستی صدر رائو صاحب دانوے کو سالگرہ کی مبارکباد دینے سے متعلق ڈیجیٹل بورڈ لگائے گئے تھے چیف آفیسر پیٹھن نگر پریشد نیز ضابطہ اخلاق نگراں دستے کے انچارج کو اس کی اطلاع ملتے ہی انھو ںنے میونسپل کونسل کے ایک دستے کو روانہ کیاگیا رہ ڈیجیٹل بورڈ نکال کر ضبط کرئے گئے یہ کاروائی اشیون گوجرے اشوک پگارے اور پاٹل باگھولے نے انجام دی اس ضمن میں میونسپل ملازم اشوین گوجر ے کی شکایت پر پولس ن پرنٹنگ پریس مالک یوگیش ٹسکارے کے خلاف پر یونیشن ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایک 1995 کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کی شکایت درج کی معاملے کی مزید تحقیقات پولس انپسکٹر بھاگیرتھ دیشمکھ کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading