اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ڈرینج کے مین ہول میں گرجانے کے سبب گزشتہ روز دو افراد کی موت واقع ہوگئی اور گزشتہ شب ہی دوران علاج ایک اور زخمی شخص بھی چل بسا۔ گزشتہ روز برج واڑی اورنگ آباد میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ سات افراد زیرزمین الیکٹرک موٹر سے کچرا نکالتے وقت ڈرینج کے مین ہول میں گرگئے تھے جن میں سے دو افراد کی تبھی موت واقع ہوگئی تھی فائر بریگیڈ نے ڈیڈ باڈیز مین ہول سے باہر نکالیں۔ اور چار زخمی افراد کو بھی باہر نکالا گیا اور انہیں شریک ہسپتال کیاگیا مگ ران میں سے بھی گزشتہ شب ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کا نام امیش جگناتھ کاڑے بتایا جارہا ہے۔ جبکہ ساتواں شخص اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ یہ معاملہ ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔